ایس ایم ایس سروس بحال، لیکن صارفین پیغامات نہیں بھیج سکتے

ایس ایم ایس سروس بحال، لیکن صارفین پیغامات نہیں بھیج سکتے

جموں،(ساؤتھ ایشین وائر)

مقبوضہ کشمیر میں انتظامیہ نے سروس فراہم کرنے والوں کو مشین پر مبنی پیغامات دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دی ہے، تاہم صارفین اپنے موبائل فون سے پیغام نہیں بھیج سکتے ہیں۔

عہدیداروں نے بتایا کہ ایس ایم ایس سروس پیغامات جن میں ‘ون ٹائم پاس ورڈز(او ٹی پی)شامل ہیں، منگل کے روز کشمیر میں 40 لاکھ صارفین کے لیے خاص طور پر تاجر برادری کی متعدد درخواستوں کے بعد دوبارہ شروع ہوئے۔ ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق انہوں نے کہا کہ ایس ایم ایس سروس کی بحالی سے عام لوگوں خصوصا کاروباری افراد کو بینکوں سے پیغامات موصول ہونگے۔مرکزی حکومت کی جانب سے دفعہ 370 کی منسوخی سے چند گھنٹے قبل انٹرنیٹ، برائڈ بینڈ اور تمام موصالاتی رابطوں کو معطل کیا گیا تھا، تاہم 72 روز کے بعد صرف پوسٹ پیڈ موبائل فون سروس کو بحال کیا گیا۔

 ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق پچیس لاکھ سے زیادہ پری پیڈ موبائل فون اور انٹرنیٹ خدمات غیر فعال ہیں۔ وادی میں انٹر نیٹ پر پابندی بدستور جاری ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔