انفارمیشن ٹیکنالوجی وزارت کے نئے مجوزہ ترقیاتی بجٹ پر بریفنگ کو کاپی پیسٹ  قرار

سینیٹ قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی نے متعلقہ وزارت کے نئے مجوزہ ترقیاتی بجٹ پر بریفنگ کو کاپی پیسٹ  قرار د دے دیا
منصوبوں کی  مدت تکمیل کا ٹائم فریم نہیں ہے ۔ قائمہ کمیٹی نے ترقیاتی بجٹ کے حوالے سے  نامکمل بریفنگ لینے سے انکار کر دیا
انتباہ  جاری۔ قائمہ کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں ترقیاتی بجٹ استعمال سے متعلق تفصیلی بریفنگ  دی جائے ،کمیٹی
وزیر اعظم کو اسلام آباد کو نالج سٹی کا درجہ قرار دینے کی تجویز دی گئی
حکام کمیٹی کا وفاقی دارلحکومت میں آئی ٹی پارک کو مکمل نہ ہونے پر اظہار برہمی،جلد مکمل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (صباح نیوز)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن نے  متعلقہ وزارت کے نئے مجوزہ ترقیاتی بجٹ پر بریفنگ کو  کاپی پیسٹ  قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ منصوبوں کی  مدت تکمیل کا ٹائم فریم نہیں ہے ۔ قائمہ کمیٹی نے ترقیاتی بجٹ کے حوالے سے  نامکمل بریفنگ لینے سے انکار کرتے ہوئے  انتباہ کیا ہے کہ قائمہ کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں ترقیاتی بجٹ استعمال سے متعلق تفصیلی بریفنگ  دی جائے کمیٹی کو آگاہ کیا گیا ہے کہ  وزیر اعظم کو اسلام آباد کو نالج سٹی کا درجہ قرار دینے کی تجویز دی گئی  ہے ۔ کمیٹی نے وفاقی دارلحکومت میں آئی ٹی پارک کو مکمل نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔بدھ کو کمیٹی  کا اجلاس چیئر پرسن کمیٹی سینیٹر روبینہ خالد کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں  ہوا۔چیئر پرسن کمیٹی نے کہاکہ لوگ  سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹ بنا کر پارلیمنٹریننز سمیت نامی گرامی لوگوں پر الزامات لگا کر بدنام کرتے ہیں اور اپنے مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایف آئی اے کی سائبر کرائم ونگ کو واضع ہدایات دی تھیں کہ غلط الزامات والوں کے خلاف اقدامات اٹھائے جائیں۔ سینیٹرزکلثوم پروین، تاج محمد آفریدی، اعتزاز احسن  اور خود میرے حوالے سے بھی غلط افواہیں پھیلائی گئی اگر پارلیمنٹر ینز کے ساتھ یہ ہو رہا ہے تو عام لوگوں کا کیا حال ہو گا۔ غلط افواہیں اور الزامات لگانے والوں کے صرف اکاؤنٹ بلاک کرنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے ان کاموں کے پیچھے جو لوگ ہوتے ہیں انہیں بے نقاب کر کے سخت کاروائی کرنا ہوگی اور اس حوالے سے ادارے کو اقدامات اٹھانا ہونگے۔ قائمہ کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں متعلقہ ادارے سے لائحہ عمل طلب کرلیا گیا ہے ۔کمیٹی کو بتایا گیا کہ اسطرح کے کیسز میں اکاؤنٹس بند کر دیئے جاتے ہیں کچھ کیسز میں فیس بک انتظامیہ معلومات دیتے ہیں اور کچھ میں نہیں دیتے اگر وہاں سے معلومات نہ ملے تو آگے بڑھنا مشکل ہو جاتا ہے۔ چیئر پرسن کمیٹی نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غلط افواہوں اور الزامات لگا کر لوگوں کی عزت کو مجروح کیا جاتا ہے انتظامیہ سخت کاروائی کرے ۔سینیٹر کلثوم پروین نے کہاکہ انہوں نے تین ماہ قبل سوشل میڈیا کے حوالے سے ایک معاملہ اٹھایا تھا ایف آئی اے ملوث فرد کی شناخت بھی کر چکا ہے کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں رپورٹ  پیش کی جائے ۔سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ پاکستان پینل کوڈ کے تحت کسی کو کسی ہتک عزت کرنے کی اجازت نہیں ہونا چاہیے۔ 18.5 ملین ڈالر کا ایک سسٹم پی ٹی اے میں لگوایا تھا اس نظام کو لاگو کیوں نہیں کیا جارہا ہے اس سے ڈائریکٹ ایسے لوگوں کی معلومات مل سکتی ہیں۔ سینیٹر تاج محمد آفریدی نے کہاکہ ان کے خلاف غلط اور بے بنیاد افواہیں پھیلائی گئی ہیں جی میل انتظامیہ سے معلومات حاصل کر کے ملوث لوگوں کو بے نقاب کیا جائے۔ جن لوگوں کو میل کی گئی ہے ان سے معلومات مل سکتی ہیں بہتر یہی ہے کہ آئند ہ اجلاس میں وزیراعظم پورٹل سل سے بھی تفصیلات حاصل کی جائیں۔سینیٹر فدا محمد نے کہاکہ کمیٹی کو آگاہ کیا جائے کہ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران ایف آئی اے کے پاس کتنے کیسز آئے اور کتنے حل کئے گئے۔ قائمہ کمیٹی نے پیکا ملازمین کی کولیفیکیشن سمیت دیگر معلومات طلب کرلیں۔ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ ایف آئی اے اور پی ٹی اے اپنی سالانہ کارکردگی رپورٹ کمیٹی کو فراہم کریں۔سیکرٹری آئی ٹی نے کمیٹی کو بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر آن لائن ہاررولز کے حوالے سے ایک کمیٹی بنائی گئی ہے قائمہ کمیٹی اس کمیٹی اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو طلب کر کے معاملات کا جائزہ لے۔کمیٹی کو بتایا گیا کہ گزشتہ سال 27 ہزار شکایات میں سے 11 ہزار سے زائد کیسز کی تحقیقات کی گئیں اور 32 کیسز میں ملزمان کو سزائیں ہوئیں ۔ گزشتہ سال 27 ہزار شکایات میں سے 11 ہزار سے زائد کیسز کی تحقیقات کی گئیں اور 32 کیسز میں ملزمان کو سزائیں ہوئیں اسی طرح گزشتہ سال سائبر کرائمز کی 56ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں سے 32 شکایات پر مقدمات چل رہے ہیں۔ ارکان کاموقف تھا کہ  56ہزار شکایات میں سے صرف 32شکایات پر مقدمات چلنا افسوس کی بات ہے ادارے کو متحرک ہونا ہو گا تا کہ اس ناسور کو ختم کیا جا سکے۔ کمیٹی کو آگاہ کیا گیا کہ وزارت کی جانب سے رواں مالی سال کے مختص کردہ بجٹ میں سے اب تک 17.72 فیصد بجٹ استعمال کیا گیا ہے۔آئی ٹی کے فروغ کے حوالے سے 29منصوبہ جات ہیں جن میں سے چار منظوری کے مراحل میں ہیں۔ قائمہ کمیٹی نے ترقیاتی منصوبوں پر بجٹ اخراجات اور کام کی سست رفتاری پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزارت کے اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے پر زور دیا۔ چیئر پرسن و اراکین کمیٹی نے وزارت کی طرف سے بھیجے گئے ورکنگ پیپر میں بے شمار غلطیوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ ساری بریفنگ کاپی پیسٹ کی گئی ہے یہ کہیں نہیں لکھا کہ منصوبہ کب ختم ہوگا۔ قائمہ کمیٹی نے ترقیاتی بجٹ کے حوالے سے بریفنگ کو آئندہ اجلاس تک موخر کر دیا۔ قائمہ کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں ترقیاتی بجٹ استعمال سے متعلق تفصیلی بریفنگ فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔کمیٹی کو بتایا گیا کہ  فری لانس کے لئے ٹرانزیکشن کی حد پچیس ہزار ڈالرمقرر کردی گئی ہے اور دوہرے ٹیکسوں کے مسائل کے خاتمے کے حوالے سے تجاویز وزیر اعظم کو پیش کردی ہیں۔ اسلام آباد کو نالج سٹی کا درجہ قرار دینے کی تجویز دی ہے۔ کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ گلگت بلتستان میں ایس سی او ٹیکنکل ٹرینگ انسٹیٹیوٹ کی زمین کا جب تک مسئلہ حل نہیں ہوتا تربیت کیلئے کرائے کی عمارت حاصل کی جا سکتی ہے تا کہ لوگوں کو تربیت فراہم کی جاسکتی ہے۔ ہزارہ ڈویژن گلگت بلتستان اور ملاکنڈ ڈویژن میں آئی ٹی پارک بنائیں جائے اور آئندہ اجلاس میں وزارت پلاننگ کمیٹی کو بریف کرے۔ کمیٹی نے وفاقی دارلحکومت میں آئی ٹی پارک کو مکمل نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔ قائمہ کمیٹی نے نیشنل فری لانس ٹرینگ پروگرام کا بھی تفصیل سے جائزہ لیا۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ ملک میں نیشنل فری لانس ٹرینگ20سینٹر قائم کئے جائے گے یہ منصوبہ تین سال کا ہے جس میں 21ہزار بچوں کو تربیت دی جائے گی اور پنجاب آئی ٹی بورڈ پورے ملک میں سینٹرز کیلئے کام کر رہا ہے جس پر قائمہ کمیٹی نے باقی صوبوں کو ساتھ شامل کرنے کی ہدایت کر دی تا کہ مستقبل میں صوبے اپنی استعداد کو بروکار لا کر مستفید ہو سکیں۔
#/S