کارفور نے بہتر انداز سے خدمات کی فراہمی کے لئے موبائل ایپلی کیشن متعارف کرادی

کارفور نے اپنے پاکستانی صارفین کو بہتر انداز سے خدمات کی فراہمی کے لئے موبائل ایپلی کیشن متعارف کرادی
یہ ایپلی کیشن قائدانہ انداز سے پاکستان کے ہزاروں آن لائن صارفین کو کارفور کی بے شمار مصنوعات خریدنے میں معاونت کرے گی

کراچی(صباح نیوز) پاکستان میں ماجد الفطیم کی جانب سے فعال ادارے کارفور نے اپنے پاکستانی صارفین کو بہتر انداز سے خدمات کی فراہمی کے لئے موبائل ایپلی کیشن متعارف کرادی ہے۔ یہ نئی ایپلی کیشن لاہور کے صارفین کے لئے موبائل پر ایک عام فہم ، ڈیجیٹائزڈ اور باسہولت انداز سے آسانی لائی ہے۔ اس ایپلی کیشن کے ذریعے صارفین اپنے گھر میں رہتے ہوئے سہولت کے ساتھ کارفور اسٹورز میں دستیاب پانچ ہزار سے زائد مصنوعات کی خریداری کا انتخاب کرسکیں گے اورمحفوظ اور بروقت انداز سے ان مصنوعات کو وصول کرسکیں گے ۔ یہ ایپلی کیشن قائدانہ انداز سے پاکستان کے ہزاروں آن لائن صارفین کو  کارفور کی بے شمار مصنوعات خریدنے میں معاونت کرے گی ۔ ابتداء میں صارفین اس ایپلی کیشن کے ذریعے گھریلو اور اشیائے خورو نوش کی خریداری کرسکیں گے ۔ بعد ازاں اس سہولت میں ٹیکسٹائل، عام گھریلو مصنوعات اور کھانے پینے کی تازہ اشیاء کی فراہمی کی شکل میں وسعت لائی جائے گی جس کی بدولت اشیاء خریدنے میں مزید انتخاب کے ساتھ صارفین کے لئے اہمیت بڑھے گی۔ ماجد الفطیم ریٹیل میں کارفور پاکستان کے کنٹری منیجر جین مارک ڈومونٹ نے کہا، “کارفور کی طرف سے ہمیں اپنے صارفین کی ضروریات سے آگہی رکھنے اور کچھ جدت انگیز سوچ کے ذریعے ان کی توقع سے بڑھ کر خدمات فراہم کرنے اور نئی پروڈکٹ یا سروس کی شروعات پر فخر ہے۔ اسی روز ڈیلوری اور 5 ہزار سے زائد مصنوعات کے ساتھ نئی متعارف کردہ ایپلی کیشن اسی سوچ کو عملی روپ دینے کی ایک اور مثال ہے۔ شاپنگ کرنے والے افراد کے لئے اس ایپلی کیشن کی آمد دلچسپ خبر ہے جو اسی طرح کا بہترین معیار حاصل کرسکیں گے جس طرح کارفور کے اپنے تمام اسٹورز میں پیش کیا جاتا ہے۔” مزید یہ کہ بااعتماد ریٹیلر سے معیاری مصنوعات کی خریداری میں سہولت کے ساتھ ساتھ صارفین شاپنگ ٹرانزایکشنز پر اضافی پوائنٹس سے بھی مستفید ہونگے جنہیں بعد ازاں ڈسکاؤنٹس کی صورت میں استعمال کیا جاسکے گا۔ موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے کم سے کم آرڈر کی مالیت 1500 روپے ہوگی جبکہ 4 ہزار سے زائد کے آرڈرز پر خریدار مفت ہوم ڈیلیوری سے بھی مستفید ہوسکیں گے۔ کارفور پاکستان کی ایپلی کیشن کو گوگل پلے اسٹور اور ایپل اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔
#/S