جدیدخطوط پر تیارکردہ ویب سائٹ کا اجرا ء کردیا گیا ہے، شبلی فراز

جدیدخطوط پر تیارکردہ ویب سائٹ کا اجرا ء کردیا گیا ہے، شبلی فراز
ڈیجیٹل دورکے تقاضوں کے مطابق صارفین کوسہل انداز میں معلومات اور اطلاعات تک رسائی میسر آئے گی

اسلام آباد (صباح نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے ٹویٹ کیا ہے کہ جدیدخطوط پر تیارکردہ ویب سائٹ کا اجرا ء کردیا گیا ہے۔ ڈیجیٹل دورکے تقاضوں کے مطابق صارفین کوسہل انداز میں معلومات اور اطلاعات تک رسائی میسر آئے گی۔ بدھ کو اپنے اس پیغام میں سینٹر شبلی فرازنے کہا کہ سوشل میڈیا نے رابطوں کو نئی جہت دی ہے ۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ امید ہے یہ ویب سائٹ دنیا بھر میں پاکستان کا روشن چہرہ متعارف کرانے کا مثبت ذریعہ ہوگی۔