کورونا سے پاکستان میں آئی ٹی کو فائدہ ہوا ہے،رزاق دائود
کاروبار سرمایہ کار اور آئی ٹی برآمدات بڑھ گئیں
اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم کے مشیر تجارت رزاق دائود نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا سے ایک شعبے کو فائدہ بھی ہوا ہے اور یہ شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی ہے ہفتہ کو مشیر خزانہ، وزیر اطلاعات و نشریات ،وزیر صنعت و پیداوار۔چیرپرسن ایف بی آر کے ہمراہ پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں رزاق دائود نے کہا کہ اگرچہ کورونا سے بہت سے شعبے متاثر ہوئے ہیں تاہم کورونا سے آئی ٹی کو فائدہ ہوا ہے کاروبار سرمایہ کار اور آئی ٹی برآمدات بڑھ گئی ہیں۔