اسلام آباد (ویب ڈیسک)
وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی کاوشیں رنگ لے آئیں
سرمائے کاری سے ملک میں ڈیجیٹل پیمنٹ ایکو سسٹم کو مزید مستحکم اور وسیع کرنا ہے
وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی وٹیلی کمیونیکیشن کابیان
وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی کاوشیں رنگ لے آئیں نجی کمپنی کی پاکستان میں 7ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کرلی سرمایہ پاکستان آگیا،سرمائے کاری سے ملک میں ڈیجیٹل پیمنٹ ایکو سسٹم کو مزید مستحکم اور وسیع کرنا ہے۔
وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی وٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے جمعہ کوجاری بیان میں کہاکہ وزارت آئی ٹی کی کاوشیں کی وجہ سے بیرونی سرمایہ کاری کی پاکستان آئی ٹیلی نار گروپ کی جانب سے پاکستان میں 7ارب 50کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ہے سرمایہ ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک کو سرمایہ موصول ہوگیا، سرمائے کا مقصد ملک میں ڈیجیٹل پیمنٹ ایکو سسٹم کو مزید مستحکم اور وسیع کرنا ہے ٹیلی نار گروپ اپنے موبائل نیٹ ورک کی توسیع میں مزید 77کروڑ 90لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کرے گا، پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لارہے ہیں،بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے سازگار ماحول کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ہمارا بنیاد مقصد ڈیجیٹل پاکستان کے ویژن کی تکمیل اور عام آدمی تک سہولیات کی فراہمی ہے، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی پاکستان کے ہر شہر و دیہی علاقے کے فرد تک پہنچانے کیلئے کوشاں ہیں،ہمارے وسائل محدود لیکن جذبے اور عزم بہت وسیع اور بلند ہیں۔