ای سی سی کا روس سے مزید 3 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ
اجلاس میں گندم کی امدادی قیمت میں 200 روپے اضافے کی منظوری ، امدادی قیمت 1600 روپے فی من مقرر
اسلا م آباد(ویب ڈیسک )اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) نے گندم کی امدادی قیمت میں اضافے اور روس سے حکومتی سطح پر 3 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال پر غور کیا گیا اور کئی اہم فیصلے کیے گئے۔اعلامیے کے مطابق اجلاس میں گندم کی امدادی قیمت میں 200 روپے اضافے کی منظوری دی گئی جس کے بعد گندم کی امدادی قیمت 1600 روپے فی من مقرر کر دی گئی۔خیال رہے کہ اس سال گندم کی امدادی قیمت 1400 روپے مقرر کی گئی تھی۔اجلاس میں وزارت فوڈ سیکیورٹی کی درخواست پرگندم کی درآمد کا حجم 15 لاکھ میٹرک ٹن سے بڑھاکر 18 لاکھ میٹرک ٹن کرنے کی