وزیر اعلی عثمان بزدار کا لاہور چیمبر آف کامرس کا دورہ، حفیظ سنٹر کے متاثرہ تاجروں کیلئے 5 ارب روپے ریلیف پیکیج کا اعلان
حفیظ سنٹر میں ہونے والے مالی نقصان پر دلی دکھ ہوا ،مشکل گھڑی میں ہم 207 متاثرہ دکانداروں اوردیگر افراد کے ساتھ کھڑے ہیں
پنجاب حکومت متاثرین کے کاروبار کی بحالی کے لئے بینک آف پنجاب کے اشتراک سے انتہائی آسان شرائط پر قرض فراہم کرے گی
مارک اپ کی سبسڈی کی مد میں تقریبا 1.6 ارب روپے دیں گے، حفیظ سنٹر آتشزدگی جیسے واقعات کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کریں گے
متاثرہ تاجروں کی بحالی پہلی ترجیح ہے ،تاجروں کی بحالی کے عمل کو تیز تر کیا جائے گا،انتظامیہ اور ریسکیو1122 نے بہت محنت کی،شاباش دیتا ہوں
وزیر اعلی نے سب سے پہلے متاثرہ تاجروں کی بحالی کیلئے ریلیف پیکیج پر کام کرنے کی ہدایت کی،متاثرہ تاجروں کے ساتھ کھڑی ہے:ہاشم جواں بخت
وزیر اعلی نے مکمل سپورٹ کیا ، متاثرہ تاجروں کیلئے ریلیف پیکیج دینے پر عثمان بزدار نے دل جیت لئے ہیں:میاں طارق مصباح الرحمن
وزیر اعلی نے متاثرہ تاجروں کیلئے بڑا ریلیف پیکیج دیا ہے ، حفیظ سنٹر کے تاجر آپ کے تہہ دل سے مشکور ہیں :تاجر رہنما حفیظ سنٹرفیاض بٹ، ملک کلیم
لاہور (ویب ڈیسک )وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور کے حفیظ سنٹر میں آتشزدگی کے باعث متاثر ہونے والے تاجروں کے لئے بڑے پیکیج کا اعلان کر دیا ہے ـ وزیر اعلی عثمان بزدار نے یہ اعلان لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے دوران تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کیاـ وزیر اعلی عثمان بزدار نے صنعت کاروں و تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے حفیظ سنٹر میں آتشزدگی سے متاثرہ تاجروں کے لئے 5 ارب روپے کے ریلیف پیکیج دیا جائے گاـمیں آج حفیظ سنٹر میں آتشزدگی کے متاثرہ تاجروں کیلئے ریلیف پیکیج کے لئے آیا ہوںـ آتشزدگی کے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پنجاب حکومت کے متعلقہ اداروں کو فوری طور پر موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی اور میں خود امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کرتا رہاـ حفیظ سنٹر میں ہونے والے مالی نقصان پر دلی دکھ ہوا ـمشکل گھڑی میں ہم 207 متاثرہ دکانداروں اوردیگر افراد کے ساتھ کھڑے ہیں ـپنجاب حکومت متاثرین کے کاروبار کی بحالی کے لئے بینک آف پنجاب کے اشتراک سے انتہائی آسان شرائط پر قرض فراہم کرے گی اوراس مد میں 5 ارب روپے مختص کئے ہیں ـ حکومت کی سکیم کے تحت متاثرین اپنی دکان کی مرمت کر کے قابل استعمال بنا سکتے ہیں یا نئی دکان خرید سکتے ہیں ـحکومت اس ریلیف پیکیج کے تحت مارک اپ کی سبسڈی کی مد میں تقریبا 1.6 ارب روپے دے گیـانہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت بزنس کمیونٹی کے ساتھ ہےـ انتظامیہ اور بزنس کمیونٹی کے باہمی تعلق کو مزید مضبوط بنانے کے لئے مخصوص کمیٹیوں کو فعال کرنے کے لئے میں نے ہدایات جاری کر دی ہیںـبزنس کمیونٹی اور پولیس کے درمیان روابط کو مزید بہتر بنانے کے لئے سٹیزن پولیس لائزن کمیٹی کو فعال بنایا جارہا ہےـ اس میں بزنس کمیونٹی کی نمائندگی کو یقینی بنایا جائیگاتا کہ تاجر برادری کو کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑےـتحریک انصاف کی پنجاب حکومت نے ہمیشہ تاجروں اور صنعت کاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے ہیںـ میں خود بھی بزنس کمیونٹی کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہوںـکچھ عرصہ قبل لاہور چیمبر آیا تھا اور آپ کے مسائل سنے تھے اور ان میں سے اکثر مسائل حل کئے ہیں اورآج پھر میں بزنس کمیونٹی کے ساتھ موجود ہوںـ پنجاب حکومت صوبے میں 13 سپیشل اکنامک زون بنا رہی ہے جن میں فیصل آباد اور لاہور میں 2 سپیشل اکنامک زون پر کام شروع ہو چکا ہے ـ بہت جلد بہاولپور اور مظفر گڑھ میں بھی سپیشل اکنامک زون کا سنگ بنیاد رکھا جائے گاـحکومت نے 30 ارب روپے سے زائد کے قرضے آسان شرائط پر دینے کے لئے پنجاب روزگار سکیم کا اجراء کیا ہے اور اس مقصد کے لئے نئے اورجاری کاروبار کے لئے قرضے دیئے جائیں گےـ یہ تاریخ کی سب سے بڑی سکیم ہے ،اس سکیم میں مرد ، خواتین کے ساتھ خواجہ سراؤں اور خصوصی افراد کو بھی شامل کیا گیا ہے ـ پنجاب حکومت نے کورونا وباء کے دوران بزنس کمیونٹی کو ریلیف دینے کے لئے رواں مالی سال میں56 ارب روپے کا ٹیکس ریلیف کا خصوصی پیکیج دیااور 20 خدمات پر ٹیکسوں کی شرح میں خاطر خواہ کمی کی گئی ـ اس پیکیج میں 18 ارب روپے کا براہ راست ٹیکس ریلیف بھی شامل ہے ـ کورونا سے متاثرہ 13 سیکٹرپر سیلز ٹیکس کی شرح 16 سے کم کر صفر کی گئی ـ سٹمپ ڈیوٹی 5 سے کم کر ایک فیصد کی گئیـ حفیظ سنٹر میں آتشزدگی جیسے واقعات کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کریں گے ـ ریسکیو 1122 کو مزید وسائل مہیا کئے جائیں گے ـمتاثرہ تاجروں کی بحالی پہلی ترجیح ہے ـ تاجروں کی بحالی کے عمل کو تیز تر کیا جائے گاـ انتظامیہ اور ریسکیو1122 نے بہت محنت کی اورمیں انہیں شاباش دیتا ہوںـ لاہور چیمبر آف کامرس کے سابق صدر عرفان اقبال شیخ ، نئے صدر میاں طارق مصباح الرحمن اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوںـصوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت نے کہا کہ وزیر اعلی عثمان بزدار نے سب سے پہلے متاثرہ تاجروں کی بحالی کے لئے ریلیف پیکیج پر کام کرنے کی ہدایت کی اور وزیر اعلی عثمان بزدار کی ہدایت کی روشنی میں بینک آف پنجاب سے مل کر ریلیف پیکیج تیار کیاـحکومت متاثرہ تاجروں کے ساتھ کھڑی ہے ـتاجر برادری کے لئے پہلے بھی بہت کچھ کیا ہے آئندہ بھی کریں گے ـصدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میاں طارق مصباح الرحمن نے کہا کہ وزیر اعلی عثمان بزدار نے پوری طرح سپورٹ کیا ہے ـ مسائل کے حل میں ذاتی دلچسپی پر وزیر اعلی عثمان بزدار کے شکر گزار ہیں ـ وزیر اعلی عثمان بزدار کی ہدایت پر انتظامیہ اور پولیس مکمل تعاون کر رہی ہے ـ حفیظ سنٹر کے متاثرہ تاجروں کے لئے ریلیف پیکیج دینے پر وزیر اعلی عثمان بزدار نے ہمارے دل جیت لئے ہیں ـتاجر رہنما حفیظ سنٹر فیاض بٹ نے کہا کہ وزیر اعلی عثمان بزدار نے متاثرہ تاجروں کے لئے بڑا ریلیف پیکیج دیا ہے ـ تاجر رہنما حفیظ سنٹر ملک کلیم نے کہا کہ حفیظ سنٹر کے تاجر آپ کے تہہ دل سے مشکور ہیں ـصوبائی وزراء ہاشم جواں بخت، فیاض الحسن چوہان ، سیکرٹری فنانس، سیکرٹری انڈسٹریز، سیکرٹری اطلاعات ، صدر بینک آف پنجاب اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھےـ