پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںمندی کا رجحان ،کے ایس ای100انڈیکس میں198.92پوائنٹس کی کمی

کراچی :پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان ،کے ایس ای100انڈیکس میں198.92پوائنٹس کی کمی

کراچی(ویب ڈیسک )پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںبدھ کو پھر مندی کا رجحان غالب آگیا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 198.92پوائنٹس کی کمی سے40281.96پوائنٹس کی سطح پرآ گیا جب کہ حصص کی فروخت کے دباو کے باعث59.54فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کو17ارب 38کروڑ84لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم منگل کی نسبت11.43فیصد زائد رہا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںبدھ کو کاروبار کا آغاز تیزی کیساتھ ہوا سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی فوڈذ ،سیمنٹ ،پیٹرولیم ،اسٹیل اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی غرض سے خریداری کے باعث تیزی رہی جس کے باعث ٹریڈنگ کے دوران  کے ایس ای100انڈیکس40911پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازاںحصص فروخت کا دباو بڑھ گیا جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور مندی چھاگئی جو آخر تک برقرار رہی اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 198.92پوائنٹس کی کمی سے40281.96پوائنٹس پر بند ہوا جب کہ کے ایس ای30انڈیکس128.04پوائنٹس کی کمی سے16865.96پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 64.93پوائنٹس کی کمی سے28366پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔گزشتہ روزمجموعی طور پر393کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے147کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 234میں کمی اور 12کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی آنے کے باعث سرمائے کا مجموعی حجم 74کھرب82ارب 48کروڑ59لاکھ روپے سے گھٹ کر74کھرب56ارب9کروڑ75لاکھ روپے ہو گیا۔قیمتوں میں اتار چڑھاوکے اعتبار سے رفحان میظ کے حصص کی قیمت202روپے کے اضافے سے 8527.50روپے اور آئی لینڈ ٹیکسٹائیل 80.62روپے کے اضافے سے1155.62روپے ہوگئی جب کہ نیسلے پاکستان 77.56روپے کی کمی سے 6261.31روپے اور سیپ ہائر ٹیکس 62.70روپے کی کمی سے886.51روپے ہوگئی۔

#/S