کراچی:انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مزید کی کمی
کراچی(ویب ڈیسک )انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں مزید10پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید158.30روپے سے گھٹ کر158.20روپے اور قیمت فروخت158.40روپے سے گھٹ کر158.30روپے پر آ گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید20پیسے کی کمی سے158روپے سے گھٹ کر157.80روپے اور قیمت فروخت10 پیسے کی کمی سے158.30روپے سے گھٹ کر158.20 روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں بھی ایک روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد یورو کی قیمت خرید183روپے سے بڑھ کر184روپے اور قیمت فروخت185روپے سے بڑھ کر186روپے پر آ گئی جبکہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید205روپے اور قیمت فروخت207.50روپے مستحکم رہی۔