پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ..کے ایس ای100انڈیکس کی 40ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار

کے ایس ای100انڈیکس کی 40ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی

انڈیکس514.18پوائنٹس کے اضافے سے40377.64پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا

کراچی(ویب ڈیسک )پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںبدھ کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا جس کے نتیجے میںکے ایس ای100انڈیکس کی 40ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی اور انڈیکس514.18پوائنٹس کے اضافے سے40377.64پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا جب کہ60.05فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مارکیٹ کے سرمائے میں 1کھرب 3ارب19کروڑ91لاکھ روپے کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم منگل کی نسبت38.47فیصد زائد رہا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے حصص کی بھرپور خریداری شروع کی گئی جس کے باعث تیزی دیکھنے میںا ئی اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس 40ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے40431پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا بعد ازاں40400کی نفسیاتی حد بحال نہ رہ سکی لیکن تیزی غالب آگئی اورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس514.18پوائنٹس کے اضافے سے40377.64پوائنٹس پر بند ہوا جب کہ کے ایس ای30انڈیکس264.73پوائنٹس کے اضافے سے17016.38پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 386.86پوائنٹس کے اضافے سے28058.88پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ گزشتہ روز مجموعی طور پر378کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 227کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،134میں کمی اور 17کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔تیزی کے باعث سرمائے کا مجموعی حجم73کھرب44ارب35کروڑ78لاکھ روپے سے بڑھ کر74کھرب47ارب55کروڑ69لاکھ روپے ہوگیا ۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے کولگیٹ پامولو،مری پٹرولیم ، رفحان میظ اوروائتھ پاک کے حصص سرفہرست رہے جس میں کولگیٹ پامولوکے حصص50روپے کے اضافے سے2850روپے او ر مری پٹرولیم 47.03روپے کے اضافے سے1353.17روپے ہوگئی جب کہ رفحان میظ 89روپے کی کمی سے8311روپے اور وائتھ پاک12.56روپے کی کمی سے998.02روپے ہوگئی۔